سیول،15اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکی شہریوں کی رہائی کے بارے میں بات کرنے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔ پیونگ یانگ کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے شمالی کوریا میں مقید امریکی شہریوں کی رہائی پر بات کرنے کا یہ کوئی مناسب موقع نہیں ہے۔ شمالی کوریا میں تین امریکی شہری مختلف مقدمات میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ پیونگ یانگ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ابھی گزشتہ دنوں کے دوران ایسی خبریں سامنے آئیں تھیں کہ واشنگٹن حکومت اپنے شہریوں کی آزادی کے لیے خفیہ سفارتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔